اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرالانگوپیچوموتونے کہاہے کہ بینک کے شفٹ پروگرام سے پاکستان کوصحت عامہ کے معیاری خدمات تک رسائی، تعلیم ، خواتین کیلئے اقتصادی مواقع اورسماجی تحفظ کے پروگراموں کو مضبوط بنانے میں مددملے گی۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام اورمنسلکہ آرٹیکل میں کہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی عالمگیروبا پاکستان میں …
عالمی بینک کے شفٹ پروگرام سے پاکستان کوصحت عامہ کے معیاری خدمات تک رسائی، تعلیم ، خواتین کیلئے اقتصادی مواقع اورسماجی تحفظ کے پروگراموں کو مضبوط بنانے میں مددملے گی، کنٹری ڈائریکٹرالانگوپیچوموتو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرالانگوپیچوموتونے کہاہے کہ بینک کے شفٹ پروگرام سے پاکستان کوصحت عامہ کے معیاری خدمات تک رسائی، تعلیم ، خواتین کیلئے اقتصادی مواقع اورسماجی تحفظ کے پروگراموں کو مضبوط بنانے میں مددملے گی۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام اورمنسلکہ آرٹیکل میں کہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی عالمگیروبا پاکستان میں روزمرہ کی زندگی کومتاثرکررہی ہے، اس سے نہ صرف اقتصادی رکاوٹیں پیش آرہی ہیں بلکہ عوامی خدمات اورانسانی سرمایہ پراضافی دباﺅ بھی بڑھ رہاہے، 21 مئی کو عالمی بینک کے انتظامی بورڈ نے سیکیورینگ ہیومین انویسٹمنٹس ٹوفوسٹرٹرانسفرمیشن (شفٹ) پروگرام کیلئے 500 ملین ڈالر کے پروگرام کی منظوری دی ہے ۔یہ پروگرام صحت عامہ کے عالمگیر نظام اورسماجی تحفظ کی خدمات کی اہمیت کو اجاگرکررہاہے۔عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنے کہاکہ شفٹ پروگرام کے ذریعہ پاکستان میں افرادی قوت کی معاونت اورسماجی تحفظ کے پروگراموں کومضبوط بنانے کیلئے تین پالیسی اصلاحات میں معاونت فراہم کی جائیگی، پروگرام کے ذریعہ ضروری خدمات بالخصوص بنیادی صحت عامہ اورتعلیم تک یکساں رسائی، لیبرفورس میں شامل خواتین کیلئے سازگارماحول کی فراہمی اورسماجی تحفظ کے پروگراموں کوموثربنانے میں تعاون فراہم کیاجائیگا۔پروگرام کی ٹاسک ٹیم لیڈرکرسٹیناپاناسکوسانتوز نے کہا کہ پاکستان کی کورونا وائرس کی وباءکے سماجی اورمعاشی اثرات کوکم کرنے کی صلاحیت کاانحصار سماجی تحفظ کے پروگرام کو ضرورت مندلوگوں تک جلد ازجلد پہنچانے پرہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی بینک کے اس پروگرام سے احساس اورسماجی تحفظ کے صوبائی پروگراموں کوہم آہنگ کیاجائیگا تاکہ وباءکے دنوں میں ضرورت مندلوگوں کی بہترطریقے سے شناخت ہوسکے اورانہیں امداد کی فراہمی کو ممکن بنایاجاسکے۔ واضح رہے کہ اس پروگرام کیلئے مالی معاونت انٹرنیشنل ڈولپمنٹ ایسوسی ایشن فراہم کررہاہے، اس کی میچوریٹی کی مدت 30 سال ہے جس میں 5 سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہیں۔








