اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) ملک میں عالمی بینک کے تحت جاری منصوبوں کے استعمال میں نہ آنے والے 40 ملین ڈالر کے فنڈز کی ری لوکیشن کر دی گئی ہے، یہ فنڈز وفاقی اور صوبائی حکومتیں کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے مختلف آلات کی خریداری کیلئے استعمال میں لائیں گی۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر …
عالمی بینک کے منصوبوں کے استعمال میں نہ آنے والے 40 ملین ڈالر کے فنڈز کی ری لوکیشن، کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے مختلف آلات کی خریداری کیلئے استعمال میں لائے جائیں گے، وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) ملک میں عالمی بینک کے تحت جاری منصوبوں کے استعمال میں نہ آنے والے 40 ملین ڈالر کے فنڈز کی ری لوکیشن کر دی گئی ہے، یہ فنڈز وفاقی اور صوبائی حکومتیں کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے مختلف آلات کی خریداری کیلئے استعمال میں لائیں گی۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو بالترتیب 7.5 ملین ڈالر، 10 ملین ڈالر، 7 ملین ڈالر اور 2 ملین ڈالر فراہم کئے جائیں گے، اس طرح کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سامان اور آلات کی خریداری کے ضمن میں وفاقی حکومت کو 13.5 ملین روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فنڈز وفاق کی جانب سے نہیں بلکہ یہ عالمی بنک کے تحت جاری منصوبوں میں استعمال نہ ہونے والے فنڈز ہیں جو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ری لوکیٹ کئے گئے ہیں اور یہ فنڈز عالمی بینک کے پیکیج کا حصہ ہوں گے۔








