اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹی ڈی اے پی) نے امریکا میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش”پرائیویٹ لیبلز ٹریڈ شو2017ء“(پی ایل ایم اے) میں شرکت کیلئے 25 اگست 2017ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں بیکری، بیوریج، کینڈی، کنیڈ فوڈز، کوکیز، ڈیری، جمی ہوئی خوراکیں، ہیلتھ اینڈ بیوٹی …
عالمی تجارتی نمائش”پرائیویٹ لیبلز ٹریڈ شو2017ء“ میں شرکت کیلئے 25 اگست 2017ءتک درخواستیں طلب
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹی ڈی اے پی) نے امریکا میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش”پرائیویٹ لیبلز ٹریڈ شو2017ء“(پی ایل ایم اے) میں شرکت کیلئے 25 اگست 2017ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں بیکری، بیوریج، کینڈی، کنیڈ فوڈز، کوکیز، ڈیری، جمی ہوئی خوراکیں، ہیلتھ اینڈ بیوٹی کیئر، بے بی کیئر،کاسمیٹکس، فرسٹ ایڈ، گھریلو مصنوعات سمیت دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش اورکاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔ تین روزہ عالمی تجارتی نمائش12 تا 14 نومبر2017ءکو منعقد ہوگی۔ نمائش میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔








