بیجنگ۔14 ستمبر(اے پی پی)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ عالمی تجارتی نظام پوری طرح درست نہیں لہذا اس میں اصلاحات متعارف کرانا وقت کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کو مزید فعال بنانے کو بھی اہم قرار دیا۔ چینی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں اپنے فرانسیسی ہم منصب ڑاں ایو لیدریاں کے ساتھ ملاقات کے …
عالمی تجارت میں اصلاحات ناگزیر ہیں، چین
بیجنگ۔14 ستمبر(اے پی پی)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ عالمی تجارتی نظام پوری طرح درست نہیں لہذا اس میں اصلاحات متعارف کرانا وقت کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کو مزید فعال بنانے کو بھی اہم قرار دیا۔ چینی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں اپنے فرانسیسی ہم منصب ڑاں ایو لیدریاں کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔ یی نے کہا کہ اس بات پر یقین نہیں کیا جا سکتا کہ موجودہ تجارتی نظام پوری طرح درست ہے تاہم بیجنگ حکومت ضروری اصلاحات کو متعارف کرانے کی حامی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ اس وقت چین اور امریکا تجارتی جنگ میں ملوث ہیں اور دونوں آزاد تجارت کے دعوے کرتے ہیں۔









