عالمی جریدے وال سٹریٹ جرنل میں شائع مضمون

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) عالمی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے 21 ارب ڈالر کے بجلی کے منصوبوں کو پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک نے تقریباً پانچ فیصد تک شرح نمو حاصل کرلئے ہیں جو آئندہ سالوں میں 7 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وال سٹریٹ میں …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) عالمی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے 21 ارب ڈالر کے بجلی کے منصوبوں کو پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک نے تقریباً پانچ فیصد تک شرح نمو حاصل کرلئے ہیں جو آئندہ سالوں میں 7 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وال سٹریٹ میں شائع ایک مضمون کے مطابق چین کی معاونت سے ملک بھر میں توانائی کے 10 منصوبوں میں 10 ہزار سے زائد چینی ورکرز کام کر رہے ہیں۔ یہ منصوبے ملک کی توانائی کی پیداوار 2 سال کے اندر 60 فیصد کے اندر بڑھا دیں گے۔ وال سٹریٹ جرنل میں شائع ایک مضمون کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے 2013ءمیں جب حکومت سنبھالی تو ملک بھر میں روزانہ 12 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی۔ حکومت رواں ماہ جوہری پلانٹ جبکہ پائپ لائن نیٹ ورک کا جنوری میں افتتاح کرے گی جس کے نتیجہ میں ملک میں بڑی مقدار میں گیس درآمد ہوگی۔ مضمون کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کے مشن کے انچارج توانائی سید اختر علی نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں بجلی گھروں کے قیام کا اتنا بڑا منصوبہ کبھی بھی نہیں بنایا گیا۔ پاکستان کی اقتصادی نمو وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں سالانہ تقریباً پانچ فیصد تک بڑھ گئی ہے جبکہ آئندہ سالوں کے لئے اس کا ہدف 7 فیصد رکھا گیا ہے۔ حکومت نجی شعبہ کی ترقی، بیروزگاری میں کمی اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ متبادل کی فراہمی کے لئے پرامید ہے۔ حکومت کا انرجی پلان زیادہ تر چین پر منحصر ہے جو پاکستان کے ساتھ اپنے طویل المدتی سٹریٹجک تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کر رہا ہے۔ مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ چین پاکستان میں کئی پلانٹس کو کمرشل انوسٹمنٹ کے طور پر فنانس کر رہا ہے تاہم منصوبوں میں تیزی لانے کے لئے حکومت پاکستان کچھ پاور سٹیشنز کو فنڈنگ کر رہی ہے جن میں گیس سے چلنے والے تین پلانٹس بھی شامل ہیں۔ ان کوششوں کا مقصد پاکستان میں بجلی کی موجودہ پیداوار 16 ہزار میگاواٹ کو دو گنا سے بڑھانا ہے۔ منصوبے میں چین کی معاونت سے 2018ءتک 21 ارب ڈالر کی لاگت سے مختلف منصوبوں کے ذریعے 10 ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی جائے گی۔ مضمون میں کراچی کی پورٹ قاسم پر سرگرمیوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 2 ارب ڈالر کی لاگت سے کوئلہ سے چلنے والا پلانٹ لگایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply