اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث پاکستان کو خشک سالی کے مسائل کا سامنا ہے۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے خشک سالی جیسے مسائل درپیش ہیں جس کی وجہ سے ملک میں شہری آبادیوں اور ہجرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا …
عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث پاکستان کو خشک سالی کے مسائل کا سامنا ہے،زرتاج گل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث پاکستان کو خشک سالی کے مسائل کا سامنا ہے۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے خشک سالی جیسے مسائل درپیش ہیں جس کی وجہ سے ملک میں شہری آبادیوں اور ہجرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل کی وجہ سے شہروں میں آبادی کا دباﺅ بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے دیگر سماجی مسائل پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ اربن فلڈنگ جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ گرین گیسز اور بالخصوص کاربن ڈائی آکسائیڈ اور میتھین گیسز کی سطح کم ہورہی ہے کیونکہ دنیا بھر میں آبادی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ زرتاج گل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں زیر زمین پانی کی سطح میں کمی کے مسائل کے خاتمہ کے لئے جامع اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پنجاب میں سموگ کمیشن کے قیام کے بعد ریفائنریز کو تین سال کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ اپنے نظام کو اپ ڈیٹ کر لیں اور ریفائنریز کی وجہ سے پیدا ہونے والی 20 فیصد فضائی آلودگی کے خاتمہ کے لئے صرف منظور شدہ ڈیزل و پٹرول کی پیداوار کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف مہم کامیاب رہی ہے تاہم اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے صوبوں میں اس حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔








