اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے موثر اور حقیقی چہرے کو روشناس کرانے میں فنون لطیفہ اور ثقافت کو بروئے کارلانا ناگزیر ہے، ہم عوامی اور ثقافتی سفارتکاری پر یقین رکھتے ہیں۔یہ بات انہوں نے فنون لطیفہ کے تمام پہلووں کو اجاگرکرنے والے اہل فن، موسیقی، فلم، ٹیلی ویژن سے وابستہ شخصیات سے گفتگو کرتے …
عالمی سطح پر پاکستان کے موثر اور حقیقی چہرے کو روشناس کرانے میں فنون لطیفہ اور ثقافت کو بروئے کارلانا ناگزیر ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اہل فن، موسیقی اور فلم و ٹیلی ویژن سے وابستہ شخصیات سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے موثر اور حقیقی چہرے کو روشناس کرانے میں فنون لطیفہ اور ثقافت کو بروئے کارلانا ناگزیر ہے، ہم عوامی اور ثقافتی سفارتکاری پر یقین رکھتے ہیں۔یہ بات انہوں نے فنون لطیفہ کے تمام پہلووں کو اجاگرکرنے والے اہل فن، موسیقی، فلم، ٹیلی ویژن سے وابستہ شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو ان سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت اور حقیقی تشخص بہترین انداز میں اجاگر کرنے کے لئے فنون لطیفہ اور ثقافت ورثہ کے پہلو پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے فنون لطیفہ، ثقافت و ورثہ سے وابستہ برادری سے روابط کو فروغ دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے موسیقی، فنون لطیفہ، فن وثقافت اورورثہ کی مختلف جہتوں کو ثقافتی سفارتکاری کی حکمت عملی میں سمونے کے عمل کا آغاز کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم عوامی اور ثقافتی سفارتکاری پر یقین رکھتے ہیں، عالمی سطح پر پاکستان کے موثر اور حقیقی چہرے کو روشناس کرانے میں فنون لطیفہ اور ثقافت کو بروئے کارلانا ناگزیر ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ثقافتی سرگرمیوں پر عمل آنے والی نسلوں سے متعلق سوچ اور پاکستان کے تشخص کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔








