کراچی ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ قومی معیشت کے استحکام اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ سے ملک میں معاشی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والی پاکستان انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر اس کی واضح مثال ہے، نمائش میں 300 کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جس میں 100 غیر ملکی کمپنیوں کی …
عالمی سطح کی نمائش کا انعقاد معیشت کے استحکام کی ضمانت ہے، گورنر سندھ

مزید خبریں
کراچی ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ قومی معیشت کے استحکام اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ سے ملک میں معاشی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والی پاکستان انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر اس کی واضح مثال ہے، نمائش میں 300 کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جس میں 100 غیر ملکی کمپنیوں کی پاکستان آمد خوش آئند بات ہے، عالمی معیار کی نمائش کے انعقاد سے پاکستان کا دنیا میں مثبت امیج اجاگر ہو گا۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پاکستان انٹر نیشنل ٹریڈ فیئر کے ضمن میں وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے زیر اہتمام گورنر ہاﺅس میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔








