عالمی سکواش ڈے کے موقع پر ویمن سکواش ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی سکواش ڈے کے موقع پر ویمن سکواش ٹورنامنٹ مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طاہر سلطان نے بتایا کہ جس میں دو کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں سنیئر ویمن اور انڈر 19- ویمن کے مقابلے شامل ہیں۔ ڈراز میں 32 خواتین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا …

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی سکواش ڈے کے موقع پر ویمن سکواش ٹورنامنٹ مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طاہر سلطان نے بتایا کہ جس میں دو کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں سنیئر ویمن اور انڈر 19- ویمن کے مقابلے شامل ہیں۔ ڈراز میں 32 خواتین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن کا تعلق سندھ، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز، پاکستان آرمی، پنجاب، خیبرپختونخوا اور پی آئی اے شامل ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply