اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی)عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس کی چار روزہ سماعت شروع کر دی۔ ہالینڈ کے شہر ہیگ میں ہونے والی اس سماعت میں ججز کے 15 رکنی پینل نے پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2 بجے سے 5 بجے تک سماعت کے پہلے روز بھارتی وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکرٹری دیپک میتل کے دلائل سنے۔ کیس …
عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس کی چار روزہ سماعت شروع

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی)عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس کی چار روزہ سماعت شروع کر دی۔ ہالینڈ کے شہر ہیگ میں ہونے والی اس سماعت میں ججز کے 15 رکنی پینل نے پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2 بجے سے 5 بجے تک سماعت کے پہلے روز بھارتی وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکرٹری دیپک میتل کے دلائل سنے۔ کیس کی کارروائی کمرہ عدالت سے براہ راست عالمی عدالت انصاف کی ویب سائٹ پر دکھائی گئی۔ بھارتی وکیل ایڈووکیٹ حارش سالو نے عدالت کے سامنے اپنا مو¿قف پیش کیا جس میں کوئی نئی دلیل پیش نہیں کی گئی۔ پاکستان کے اٹارنی جنرل انور منصور خان اور ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاءڈاکٹر محمد فیصل کے علاوہ حکومت پاکستان کے دیگر سینئر حکام بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ پاکستان کے سابق چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی ناسازی طبیعت کی وجہ سے پینل کے ایڈہاک جج کی حیثیت سماعت جاری نہ رکھ سکے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ عدالت نے سماعت (آج) منگل تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوسرے روز پاکستان کی جانب سے بیرسٹر خاور قریشی دلائل دیں گے۔ پاکستان کا مو¿قف ہے کہ دہشت گردوں کو سزا دینے کی ذمہ داری ریاستوں کی ہے اور اس کیس کی سماعت عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ءمیں انٹیلی جنس آپریشن میں بلوچستان کے علاقہ ماشکیل سے گرفتار کیا گیا تھا جسے پاکستان میں جاسوسی اور تخربی کارروائیاں کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔ بھارت نے مئی 2017ءمیں عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا۔








