عالمی مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل (کروڈ) کے نرخوں میں معمولی اتار و چڑھاﺅ

سنگا پور۔07 ستمبر(اے پی پی)عالمی مارکیٹ میںکاروبار ہفتے کے آخری روز جمعہ کو خام تیل (کروڈ) کے نرخوں میں معمولی اتار و چڑھاﺅ کے ساتھ مجموعی طوراستحکام رہا۔ سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی اکتوبر کے لئے سپلائی ایک سینٹ اضافہ کے ساتھ 67.78 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی 8 سینٹ کی کمی کے ساتھ 76.42 …

سنگا پور۔07 ستمبر(اے پی پی)عالمی مارکیٹ میںکاروبار ہفتے کے آخری روز جمعہ کو خام تیل (کروڈ) کے نرخوں میں معمولی اتار و چڑھاﺅ کے ساتھ مجموعی طوراستحکام رہا۔ سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی اکتوبر کے لئے سپلائی ایک سینٹ اضافہ کے ساتھ 67.78 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی 8 سینٹ کی کمی کے ساتھ 76.42 ڈالر فی بیرل طے پائی۔امریکی محکمہ انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن(ای آئی اے)کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمرشل کروڈ کا ذخیرہ 31 اگست تک 4.3 ملین بیرل کم ہو کر 401.49 ملین بیرل پر آگیا ہے جو کہ فروری 2015 کے بعد کروڈ کا پہلا کم ترین ذخیرہ ہے۔

مزید خبریں