نیویارک۔6اکتوبر (اے پی پی):عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ بڑھ کر کئی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اس کی وجہ اوپیک ملکوں کی جانب سے پیداوار کے حوالے سے کیا گیا حالیہ فیصلہ ہے۔ نیویارک میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ گزشتہ روز بڑھ کر 80 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئے،یہ وہ لائن ہے جسے نومبر 2014 کے بعد ابھی تک پار نہیں کیا …
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ کئی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، برنٹ نارتھ سی کروڈ کی 82.56ڈالر فی بیرل میں فروخت

مزید خبریں
نیویارک۔6اکتوبر (اے پی پی):عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ بڑھ کر کئی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اس کی وجہ اوپیک ملکوں کی جانب سے پیداوار کے حوالے سے کیا گیا حالیہ فیصلہ ہے۔
نیویارک میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ گزشتہ روز بڑھ کر 80 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئے،یہ وہ لائن ہے جسے نومبر 2014 کے بعد ابھی تک پار نہیں کیا جاسکا۔نیویارک میں گزشتہ روز ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 1.7 فیصد بڑھ کر 78.93 ڈالر فی بیرل رہے۔
برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ 82.56 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خام تیل کے نرخوں میں اضافہ خام تیل پیدا کرنےوالے ممالک کے گروپ اوپیک پلس کی طرف سے پیداوار میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ ہے ۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق خام تیل کے نرخوں میں اضافے سے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا سے متاثر معیشتوں کی بحالی کی رفتار سست پڑ سکتی ہے۔








