عالمی مذہبی سکالر زمعاشرے میں امن و امان کے استحکام کے لئے موثر کردار ادا کریں،زرتاج گل

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے عالمی مذہبی سکالروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاشرے میں امن و امان کے استحکام کے لئے موثر کردار ادا کریں، اسلام مخالف پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلم ممالک کے اتحاد پر زور دیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلم ممالک کو پر …

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے عالمی مذہبی سکالروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاشرے میں امن و امان کے استحکام کے لئے موثر کردار ادا کریں، اسلام مخالف پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلم ممالک کے اتحاد پر زور دیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلم ممالک کو پر امن ماحول کے لئے اسلامو فوبیا اور دہشت گردی کے حوالے سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ زرتاج گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اورترکی صدر طیب اردگان مسلم دنیا کی رہنمائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی حکومت تمام بین الاقوامی فورمز پر اسلامو فوبیا کے لعنت کو اجاگر کرنے اور ان کے خاتمے کے لئے ہر اقدام اٹھانے کے لئے پرعزم ہے اور مغرب کا مسلمانوں کو بھڑکانے اور اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کے منصوبے کوروکا جائے ۔زر تاج گل نے کہا کہ پوری دنیا کا مسلمان اپنی پوری صلاحیت اور قابلیت کے ساتھ مغربی دنیا میں بیشتر شعبو ں میں کامیابی کے ساتھ اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مذہب دہشت گردی اور نفرت کو فروغ نہیں دیتا ہے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اظہار رائے کی آزادی کے خاتمے کے تحت توہین رسالت کی حمایت کرنے کی پالیسی قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالم اسلام مشترکہ طور پر اسلام مخالف پروپیگنڈے کا مقابلہ کریں۔