نیویارک۔12جنوری (اے پی پی):عالمی منڈی میں پیر کے روز قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا جہاں سونے کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 4600 امریکی ڈالر فی اونس کی حد عبور کر گئی جبکہ چاندی بھی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ وام کے مطابق عالمی منڈی میں 0127 جی ایم ٹی پر اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 4478.79 امریکی ڈالر …
عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ، سونا پہلی بار 4600 ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گیا

مزید خبریں
نیویارک۔12جنوری (اے پی پی):عالمی منڈی میں پیر کے روز قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا جہاں سونے کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 4600 امریکی ڈالر فی اونس کی حد عبور کر گئی جبکہ چاندی بھی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ وام کے مطابق عالمی منڈی میں 0127 جی ایم ٹی پر اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 4478.79 امریکی ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی تاہم کاروباری سیشن کے دوران سونے کی قیمت بڑھ کر 4600.33 امریکی ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔ ا
سی طرح فروری میں ترسیل کے لیے امریکی سونے کے فیوچرز کی قیمت 2 فیصد اضافے کے بعد 4591.10 امریکی ڈالر فی اونس ہو گئی۔دوسری جانب اسپاٹ چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جو 4.4 فیصد بڑھ کر 83.50 امریکی ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جبکہ دن کے آغاز میں اس نے 83.96 امریکی ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح کو چھوا۔
دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ پلاٹینم 2.9 فیصد اضافے کے ساتھ 2338.54 امریکی ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جبکہ پیلاڈیم کی قیمت میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 1892.18 امریکی ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔








