اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):سنوکر کی عالمی چیمپئن شپ کے دوسرے دن دو پاکستانی کیوئسٹ اگلے مرحلے میں داخل ہوگئے ۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے ترجمان نوید کپاڈیہ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے کیوئسٹس شاہد آفتاب اور محمد سجاد عمدہ کارکردگی کی بدولت میگا ایونٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے دوسرے مرحلے میں …
عالمی چیمپئن شپ سنوکرکے دوسرے دن دو پاکستانی اگلے مرحلے میں داخل

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):سنوکر کی عالمی چیمپئن شپ کے دوسرے دن دو پاکستانی کیوئسٹ اگلے مرحلے میں داخل ہوگئے ۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے ترجمان نوید کپاڈیہ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے کیوئسٹس شاہد آفتاب اور محمد سجاد عمدہ کارکردگی کی بدولت میگا ایونٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے۔
آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے کے پہلے ایونٹ کے رائونڈ 32 میں پاکستان کے شاہد آفتاب نے بحرین کے پونیت ساقر کو 4-1 فریم سے شکست دے کر رائونڈ 16 میں جگہ بنا لی۔
شاہد آفتاب پہلا فریم 55-30 کے سکور سے ہار گئے تاہم انہوں نے شاندار فائٹ بیک کرتے ہوئے اپنے بحرینی حریف کے خلاف 6-79، 9-76، 48-64 اور 18-64 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان ہی کے محمد سجاد جو براہ راست رائونڈ 32 میں شامل کیے گئے تھے، نے اپنے پولش حریف کرزسزٹوف سیزاپنک کے خلاف اسی فریم سکور سے جیت کو گلے لگایا۔ ان کی جیت کا فریم سکور 74-40، 60-71، 46-52 اور 0-118 تھا۔ محمد سجاد نے میچ کے دوران 114 کا شاندار سنچری بریک بھی کھیلا۔








