اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ذیابیطس کا عالمی دن ہمیں اس بیماری کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ اور اس کے سماجی و معاشی اثرات کی جانب توجہ دلاتا ہے۔ پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ایک تشویش ناک حقیقت ہے۔ذیابیطس کے لیے مؤثر آگاہی، بروقت تشخیص اور مناسب علاج تک رسائی ناگزیر ہے۔ جمعہ کو ذیابیطس کے عالمی دن …
عالمی یوم ذیابیطس ہمیں اس بیماری کے پھیلاؤ اور سماجی و معاشی اثرات کی جانب توجہ دلاتا ہے،سپیکر سردار ایاز صادق

مزید خبریں
اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ذیابیطس کا عالمی دن ہمیں اس بیماری کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ اور اس کے سماجی و معاشی اثرات کی جانب توجہ دلاتا ہے۔ پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ایک تشویش ناک حقیقت ہے۔ذیابیطس کے لیے مؤثر آگاہی، بروقت تشخیص اور مناسب علاج تک رسائی ناگزیر ہے۔
جمعہ کو ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صحت مند طرزِ زندگی، متوازن خوراک اور باقاعدہ ورزش سے اس بیماری سے بچاؤ ممکن ہے،ذیابیطس کا مقابلہ اجتماعی شعور، مضبوط پالیسی اور ذمہ دارانہ رویوں سے ہی ممکن ہے۔ذیابیطس سے بچاؤ کیلئے آگاہی اور بروقت تشخیص ناگزیر ہے،عوام میں صحت مند طرزِ زندگی اور باقاعدہ طبی معائنوں کی اہمیت اجاگر کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ذیابیطس کی روک تھام اور علاج کیلئے جامع حکمتِ عملی پر کاربند ہے۔نوجوان نسل کو ذیابیطس سے بچاؤ کیلئے خصوصی آگاہی مہم کی ضرورت ہے،ذیابیطس سے متعلق عالمی کوششوں میں پاکستان بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔








