شانگلہ۔07اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، صوبے کی ترقی،عوام کی خوشحال وبلاامتیازفلاح وبہبودکیلئے عوام کی نظریںپاکستان مسلم لیگ(ن)پرلگی ہوئی ہیں اورجسکا باقاعدہ تصدیق پشاور اورسوات کے عوام نے (ن) لیگ کے قائدمحمدنوازشریف کے جلسوںمیںشرکت کرکے کردیاہے،انشاءاللہ عوام کی توقعات پرپورااترنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکیاجائیگا۔وہ بشام شانگلہ میںشمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس …
عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، ‘ امیرمقام

مزید خبریں
شانگلہ۔07اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، صوبے کی ترقی،عوام کی خوشحال وبلاامتیازفلاح وبہبودکیلئے عوام کی نظریںپاکستان مسلم لیگ(ن)پرلگی ہوئی ہیں اورجسکا باقاعدہ تصدیق پشاور اورسوات کے عوام نے (ن) لیگ کے قائدمحمدنوازشریف کے جلسوںمیںشرکت کرکے کردیاہے،انشاءاللہ عوام کی توقعات پرپورااترنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکیاجائیگا۔وہ بشام شانگلہ میںشمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرحاجی بخت روان،حاجی شیربہادرخان اوریاسین خان نے اپنے ہزاروںساتھیوںسمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیار کرلی اور(ن) لیگ کے قائد محمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔








