اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) عام انتخابات 2018ءکے موقع پر ملک بھر میں 85ہزار 307پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، پنجاب میں 47ہزار 813 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 5 ہزار 487 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس جبکہ 5 ہزار 668 پولنگ سٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں 17ہزار 747 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، سندھ میں 5ہزار …
عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں 85ہزار 307پولنگ سٹیشنز قائم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) عام انتخابات 2018ءکے موقع پر ملک بھر میں 85ہزار 307پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، پنجاب میں 47ہزار 813 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 5 ہزار 487 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس جبکہ 5 ہزار 668 پولنگ سٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں 17ہزار 747 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، سندھ میں 5ہزار 878 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس جبکہ 5ہزار 776 پولنگ سٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں، کے پی کے میں 12ہزار 634 میں سے 3ہزار 874 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس جبکہ 7ہزار 386 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ بلوچستان میں 4 ہزار 420 پولنگ سٹیشنز میں سے ایک ہزار 768 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس جبکہ ایک ہزار 768 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں 797پولنگ سٹینز قائم کئے گئے ہیں ۔








