اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عدالت عظمی کے فیصلے کی روشنی میں جے آئی ٹی کے معاملے پر تبصرہ نہیں کروں گا ،پیپلز پارٹی کے 3,4 لوگوں کے علاوہ سندھ کے بچے بچے کو پتہ ہے کہ 2ہزار ارب روپے کا سندھ کا ترقیاتی بجٹ کہاں گیا ہے ،جو لوگ کبھی کمرشل فلائیٹ پر لاہور …
عدالت عظمی کے فیصلے کی روشنی میں جے آئی ٹی کے معاملے پر تبصرہ نہیں کروں گا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عدالت عظمی کے فیصلے کی روشنی میں جے آئی ٹی کے معاملے پر تبصرہ نہیں کروں گا ،پیپلز پارٹی کے 3,4 لوگوں کے علاوہ سندھ کے بچے بچے کو پتہ ہے کہ 2ہزار ارب روپے کا سندھ کا ترقیاتی بجٹ کہاں گیا ہے ،جو لوگ کبھی کمرشل فلائیٹ پر لاہور سے کراچی نہیں گئے وہ تحریک کیا چلائیں گے،ان کے لئے مشورہ ہے کہ وہ اپنے کیسز پر توجہ کریں ۔بدھ کو پی آئی ڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کر تے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ جعلی اکاﺅنٹس والوں نے جس طرح کا سسٹم بنایا ہوا تھا اسے پکڑنا مشکل ترین کام تھا انھیں کسی ماں یا کسی شخص کی دل سے نکلی ہوئی بدعا لگی ہے۔








