عدلیہ مکمل آزاد ہے ،اس پر کوئی دباﺅ نہیں،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہاہے کہ عدلیہ مکمل آزاد ہے ،اس پر کوئی دباﺅ نہیں ،جمہوریت کوپٹڑی سے نہیں اترنے دیں گے، لوگوں کے بنیادی حقوق کاتخفظ اورنفاذ عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، جوبھی ازخودنوٹس لیا وہ صرف بنیادی حقوق کے نفاذ کیلئے لیا ہے ،کسی مصلحت یاخوف کے باعث اپنی ذمہ داریوں اورفرائض سے غفلت نہیںبرتیں …

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہاہے کہ عدلیہ مکمل آزاد ہے ،اس پر کوئی دباﺅ نہیں ،جمہوریت کوپٹڑی سے نہیں اترنے دیں گے، لوگوں کے بنیادی حقوق کاتخفظ اورنفاذ عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، جوبھی ازخودنوٹس لیا وہ صرف بنیادی حقوق کے نفاذ کیلئے لیا ہے ،کسی مصلحت یاخوف کے باعث اپنی ذمہ داریوں اورفرائض سے غفلت نہیںبرتیں گے۔ کاش کوئی عمرالخطاب ثانی یاخضرت علی ثانی آجائے توملک کوکوئی ترقی سے نہیں روک سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سپریم کورٹ میں ملک بھرکے ٹریبونلز اورخصوصی عدالتوں کے جوڈیشل افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔