عراق میں فیکٹری میں زہریلی گیس لیکج کے باعث 2 مزدور جاں بحق ، 3 زخمی ہو گئے

بغداد۔12جنوری (اے پی پی):عراق میں فیکٹری میں زہریلی گیس لیکج کے باعث 2 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق حادثہ شمال مشرقی عراق میں ایک فیکٹری میں پیش آیا جہاں امونیا گیس کے اخراج کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔ عراقی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سول ڈیفنس ٹیموں نے گیس لیکج کے بعد …

بغداد۔12جنوری (اے پی پی):عراق میں فیکٹری میں زہریلی گیس لیکج کے باعث 2 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق حادثہ شمال مشرقی عراق میں ایک فیکٹری میں پیش آیا جہاں امونیا گیس کے اخراج کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہو گئے

۔ عراقی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سول ڈیفنس ٹیموں نے گیس لیکج کے بعد موقع پر موجود 19 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔رپورٹ کے مطابق گیس کے اخراج کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

مزید خبریں