نیویارک ۔ 16 نومبر (اے پی پی) دنیا بھر کے بہت سے ممالک نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا کے مینڈیٹ اور اس کے منصوبوں کے لیے مالی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں استعمار کی مزاحمت کمیٹی کے اجلاس کے دوران شرکاء نے یو این آر …
عرب، ایشیائی اورافریقی ملکوںکا اونرواکی امداد جاری رکھنے کا اعلان

مزید خبریں
نیویارک ۔ 16 نومبر (اے پی پی) دنیا بھر کے بہت سے ممالک نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا کے مینڈیٹ اور اس کے منصوبوں کے لیے مالی امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں استعمار کی مزاحمت کمیٹی کے اجلاس کے دوران شرکاء نے یو این آر ڈبلیو اے کے مینڈیٹ کی تجدید کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس کی مالی مدد جاری رکھنے کی ضرورت پور زور دیا۔ اجلاس میں بہت سے عرب ، افریقی اور ایشیائی ممالک کے مندوبین نے یو این آر ڈبلیو اے اوراس کے کام کی حمایت پر زور دیا۔ انہوں نے مہاجرین کے حقوق کے منصفانہ حل اورتقریباً 55 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کو خدمات کی فراہمی جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں لبنان ، عراق ، اردن ، شام اور فلسطین نے قرار داد 194 کو نافذ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ واضح رہے کہ رواں سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اونروا کی مالی امداد مکمل طورپر بند کردی تھی جس کے بعد اس ادارے کو مالی بحران کا سامنا ہے۔








