عرفان صدیقی کی شدید علیل ادیبہ الطاف فاطمہ کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) قومی تاریخ وادبی ورثہ کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے معروف ادیبہ الطاف فاطمہ اور ان کے اہل خانہ سے فی الفور رابطہ کرکے انہیں ہرممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معروف ناول نگار الطاف فاطمہ کی شدید علالت کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے عرفان صدیقی نے اکادمی ادبیات کے چئیرمین ڈاکٹر قاسم بگھیو کو ہدایت کی …

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) قومی تاریخ وادبی ورثہ کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے معروف ادیبہ الطاف فاطمہ اور ان کے اہل خانہ سے فی الفور رابطہ کرکے انہیں ہرممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معروف ناول نگار الطاف فاطمہ کی شدید علالت کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے عرفان صدیقی نے اکادمی ادبیات کے چئیرمین ڈاکٹر قاسم بگھیو کو ہدایت کی کہ وہ بلاتاخیر لاہور جا کر الطاف فاطمہ کے اہل خانہ سے ملیں اور معلوم کریں کہ حکومت ان کی کس طرح سے مدد کر سکتی ہے۔

Leave a Reply