عظیم فتوحات کی شاندار تاریخ پرمبنی کتاب ’’ معرکہ حق‘‘کی رونمائی5مئی کو ہوگی

عظیم فتوحات کی شاندار تاریخ پرمبنی کتاب ’’ معرکہ حق‘‘کی رونمائی5مئی کو ہوگی

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):قومی یکجہتی ، قومی عزم اورعظیم فتوحات کی شاندار تاریخ پرمبنی کتاب ’’ معرکہ حق‘‘کی رونمائی5مئی کو ہوگی ۔معرکہ حق کے دوران ملکی دفاع کو ناقابل تسخیربناتے ہوئے پاکستانی قوم نے پاک فوج کے شانہ بشانہ قومی یکجہتی کی اعلیٰ مثال پیش کی۔کتاب ’’ معرکہ حق‘‘پاکستان کے دفاع، وقار اور دانشمندانہ سفارت کاری کا ایک جامع اور قابلِ فخرعکاس ہے۔

کتاب قومی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے جس میں دشمن کی جارحیت کےخلاف قوم پاک فوج کےساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی ،یہ کتاب بھارت کی سازشوں،فالس فلیگ آپریشنزاور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کو بھی بے نقاب کرتی ہے۔بھارتی جارحیت کےخلاف پاک فوج نے دشمن کو ایسا دندان شکن جواب دیا کہ اس کوعالمی ثالثوں کی طرف دوڑنا پڑا۔