علاقائی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 5 ماہ کے دوران 16.29 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):علاقائی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16.29 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں افغانستان ، چین ، بنگلہ دی، سری لنکا، نیپال اور مالدیپ سمیت 7علاقائی ممالک کو 1.855 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئی جو مجموعی برآمدات کا14.83 فیصد …

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):علاقائی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16.29 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں افغانستان ، چین ، بنگلہ دی، سری لنکا، نیپال اور مالدیپ سمیت 7علاقائی ممالک کو 1.855 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئی جو مجموعی برآمدات کا14.83 فیصد ہے۔

چین کو جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 1.223 ارب ڈالر، افغانستان کو 232.97 ملین ڈالراور بنگلہ دیش کو 248.45 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئیں۔ اسی طرح سری لنکاکو 145.97 ملین ڈالر ، نیپال کو 1.439 ملین ڈالر اور مالدیپ کو 3.832 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اس مدت میں علاقائی ممالک سے درآمدت کاحجم 5.045 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.03 فیصد کم ہے۔