فیصل آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):وفاقی سکریٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ علاقائی پریس کے زیر التواء مسائل کو حل کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ریفارمز پیکیج متعارف کروایا جارہا ہے۔انہوں نے ہفتہ کے روز پی آئی ڈی آفس فیصل آباد کا خصوصی دورہ کیا تاکہ علاقائی پریس کے بنیادی مسائل سےآ گاہی حاصل کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے ماتحت …
علاقائی پریس کے زیر التواء مسائل کو حل کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ریفارمز پیکیج متعارف کروایا جارہا ہے‘وفاقی سکریٹری اطلاعات و نشریات

مزید خبریں
فیصل آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):وفاقی سکریٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ علاقائی پریس کے زیر التواء مسائل کو حل کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ریفارمز پیکیج متعارف کروایا جارہا ہے۔انہوں نے ہفتہ کے روز پی آئی ڈی آفس فیصل آباد کا خصوصی دورہ کیا تاکہ علاقائی پریس کے بنیادی مسائل سےآ گاہی حاصل کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں میں بہتری کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں جبکہ نجی اداروں کو بھی انہی اصلاحات پر عمل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اور وزیر اطلاعات شبلی فراز کی رہنمائی میں وزارت اطلاعات سے منسلک اور ماتحت اداروں کے تشکیل نو اور بہتری کی ہرسطح پر بہت پزیرائی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی پالیسی پر کامیاب عمل درآمد نے تمام سٹیک ہولڈرز کا اعتماد بحال کرنے میں بھرپور مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2020 کے بعد محکمہ اطلاعات کے سارے مین دفاتر ای فائلنگ پر منتقل ہو جائیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ جیسے ہی علاقائی پریس کو درپیش بڑے مسائل حل ہوں گے، تو اس شعبہ سے وابستہ ورکرز کے مسائل بھی حل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ علاقائی پریس میڈیا کے مرکزی دھارے کا ایک اہم حصہ ہے جو لوگوں کو درپیش مسائل اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔علاقائی پریس مسائل کو اجاگر کرنے اور حکومت اور پالیسی سازوں کو ان مسائل کے حل کے لئے مناسب اقدامات کرنے میں مدد فراہم کرنے میں بھی ایک اہم کردار ادا کررہا ہے۔اس موقع پر سعید احمد شیخ ڈی جی پی آئی ڈی لاہور نے سیکرٹری اطلاعات کو علاقائی پریس کے مسائل سے آگاہ کیا۔








