اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں انسانی حقوق کے عالمی دن پر سیمینار منعقد ہوا جس میں انسانی حقوق کی آگاہی، شہری آزادیوں کے احترام اور سماجی انصاف کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ سیمینار کا اہتمام شعبہ ایجوکیشنل پلاننگ پالیسی سٹڈیز اینڈ لیڈرشپ نے شعبہ سوشیالوجی کے تعاون سے کیا جس میں اساتذہ، محققین اور طلباء نے شرکت کی۔مہمانِ خصوصی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر …
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالہ سے سیمینار کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں انسانی حقوق کے عالمی دن پر سیمینار منعقد ہوا جس میں انسانی حقوق کی آگاہی، شہری آزادیوں کے احترام اور سماجی انصاف کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ سیمینار کا اہتمام شعبہ ایجوکیشنل پلاننگ پالیسی سٹڈیز اینڈ لیڈرشپ نے شعبہ سوشیالوجی کے تعاون سے کیا جس میں اساتذہ، محققین اور طلباء نے شرکت کی۔مہمانِ خصوصی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر نے اپنے خطاب میں کہا کہ خدا کا تصور اور آخرت میں جوابدہی کا احساس انسان کو حقیقی انسانی حقوق کا پابند بناتا ہے۔
انہوں نے خطبہ حجۃ الوداع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام نے مساوات، انصاف اور انسانی حرمت کا ابدی منشور دیا ہے جو ہر قسم کے نسلی و لسانی امتیاز کو ختم کرتا ہے۔مہمانِ اعزاز ڈین کلیہ عربی و علومِ اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی نے مغربی، اسلامی اور مسیحی روایات میں انسانی حقوق کے تصورات کا تقابلی جائزہ پیش کیا اور کہا کہ اسلام مساوات، عدل اور اخلاقی ذمہ داری کے ذریعے حقیقی عالمی انسانی حقوق کا جامع فریم ورک فراہم کرتا ہے۔
دیگر مقررین جن میں ڈاکٹر افشاں ہما، ڈاکٹر ملک حماد احمد، ڈاکٹر طاہرہ اور نسیم خان محسود شامل تھیں ،نے انسانی حقوق کی آگاہی کے فروغ کے لئے ورکشاپس، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر علمی و تعلیمی سرگرمیوں کے باقاعدہ انعقاد پر زور دیا۔یہ تقریب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے وژن کے تحت یونیورسٹی میں آگاہی کے فروغ کے لئے جاری سلسلہ تقریبات کا ایک اہم حصہ تھی۔








