علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ’’ بچوں کی پرورش، نشونما اور نفسیات‘‘پر ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں رمضان المبارک کی مناسبت سے ’’رمضان المبارک میں کم عمر بچوں کی پرورش، نشوونما، غذائیت اور نفسیات‘‘کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد نے ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں بچوں کی پرورش کریں، رمضان …

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں رمضان المبارک کی مناسبت سے ’’رمضان المبارک میں کم عمر بچوں کی پرورش، نشوونما، غذائیت اور نفسیات‘‘کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد نے ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں بچوں کی پرورش کریں، رمضان المبارک نہ صرف روحانی تربیت کا مہینہ ہے بلکہ یہ بچوں میں نظم و ضبط، صبر اور ہمدردی جیسی مثبت اقدار پیدا کرنے کا بہترین موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سماجی و مذہبی ترقی بہت اہم ہیں جس پر والدین کو خصوصی توجہ دینی چاہئے۔

یہ ورکشاپ شعبہ ارلی چائلڈہوڈ کئیر اینڈ ایجوکیشن اور یونیسف کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔منیجر ای سی ڈی یونیسف ڈاکٹر نورین ارشد اور ڈاکٹر صباء شجاع، نیوٹریشن آفیسر ورکشاپ کی کلیدی مقررتھیں۔ انہوں نے بچوں کی تربیت، صحت اور نشوونما کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور شرکاء کو مفید مشورے دیئے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت مند نشوونما کے لئے متوازن غذا، خوشگوار ماحول، جسمانی سرگرمیاں اور دماغی سکون نہایت ضروری ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ بچوں کو متوازن نیوٹریشن پر مبنی خوراک مہیا کریں تاکہ ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما بہتر انداز میں ہو سکے۔

ورکشاپ میں رمضان المبارک کے دوران بچوں کو درپیش چیلنجز جیسے کہ غیر متوازن خوراک، کمزوری، نیند کی کمی، تعلیمی توجہ میں کمی اور تھکن جیسے مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر جہاں آرا شمس اسسٹنٹ پروفیسر نے بتایا کہ بچوں کو روزانہ 9 سے 12 گھنٹے کی نیند مہیا کی جائے اور ان کے لئے ایسا متوازن ٹائم ٹیبل ترتیب دیا جائے جس میں پڑھائی، کھانے پینے، کھیل کود، ذہنی نشوونما کی سرگرمیوں اور دینی مشاغل کے لئے مناسب وقت مختص کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان میں کم عمر بچوں کی خواراک پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہئے۔ ڈاکٹر جہاں آرا نے زور دیا کہ صحت مند طرزِ زندگی اپنانے سے بچے جسمانی اور ذہنی طور پر زیادہ مستحکم اور متحرک ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں