اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں مختصر دورانیہ کے جن ٹیکنیکل اور ووکیشنل کورسز میں داخلے ہو رہے ہیں ان میں موٹر وائنڈنگ، ویلڈنگ )الیکٹرک ویلڈنگ(،پلمبر، کمپیوٹر ہار ڈویئر اینڈ سافٹ ویئر، الیکٹریکل وائرنگ، سول سرویئر، الیکٹریشن، کوانٹیٹی سرویئر/سول ڈرافٹسمین، سٹیل فکسر اور ریفریجریشن اینڈ ایئرکنڈیشنگ شامل ہیں۔ 16 ہفتوں)ایک سمسٹر( پر مشتمل یہ تمام شارٹ ٹرم ٹیکنیکل کورسز اسلام آباد، راولپنڈی، کہوٹہ، …
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں مختصر دورانیے کے ٹیکنیکل اور ووکیشنل کورسز میں داخلے جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں مختصر دورانیہ کے جن ٹیکنیکل اور ووکیشنل کورسز میں داخلے ہو رہے ہیں ان میں موٹر وائنڈنگ، ویلڈنگ )الیکٹرک ویلڈنگ(،پلمبر، کمپیوٹر ہار ڈویئر اینڈ سافٹ ویئر، الیکٹریکل وائرنگ، سول سرویئر، الیکٹریشن، کوانٹیٹی سرویئر/سول ڈرافٹسمین، سٹیل فکسر اور ریفریجریشن اینڈ ایئرکنڈیشنگ شامل ہیں۔ 16 ہفتوں)ایک سمسٹر( پر مشتمل یہ تمام شارٹ ٹرم ٹیکنیکل کورسز اسلام آباد، راولپنڈی، کہوٹہ، ہری پور، بورے والا اور کوٹ ادو میں پیش کئے گئے ہیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے اِن ٹیکنکل کورسز کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی فنی و تکنیکی کورسز پیش کرکے نوجوانوں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔








