علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا بین الاقوامی طلبہ کے داخلوں کے لئے پارٹنرز رجسٹریشن پورٹل لانچ کر دی

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بین الاقوامی طلبہ کے داخلوں اور رجسٹریشن کے عمل کو جدید، شفاف اور تیز تر بنانے کے لئے "اے آئی او یو پارٹنر ایڈمیشن پورٹل"کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس جدید آن لائن پورٹل کے ذریعے بیرونِ ملک تعلیمی ادارے اور مجاز نمائندے بین الاقوامی طلبہ کے داخلوں کے لئے اپنی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔پورٹل کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس …

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بین الاقوامی طلبہ کے داخلوں اور رجسٹریشن کے عمل کو جدید، شفاف اور تیز تر بنانے کے لئے "اے آئی او یو پارٹنر ایڈمیشن پورٹل”کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس جدید آن لائن پورٹل کے ذریعے بیرونِ ملک تعلیمی ادارے اور مجاز نمائندے بین الاقوامی طلبہ کے داخلوں کے لئے اپنی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔پورٹل کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پورٹل داخلہ جاتی نظام کو نہ صرف شفاف اور مؤثر بنائے گا بلکہ دنیا بھر کے طلبہ کے لئے یونیورسٹی تک رسائی کو بھی آسان کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام یونیورسٹی کے ڈیجیٹل وژن اور عالمی تعلیمی روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے جو مستقبل میں بین الاقوامی طلبہ کی تعداد اور تعلیمی معیار دونوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔

ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل اینڈ ایکسچینج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد مجید نے پورٹل پر تفصیلی پریزنٹیشن دیتے ہوئے بتایا کہ وائس چانسلر کی ہدایات کی روشنی میں بین الاقوامی طلبہ کی رجسٹریشن میں معاونت کے لئے عالمی سطح پر پارٹنرز کو انگیج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےاور آج اس پورٹل کی عملی لانچنگ کر دی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سمسٹر خزاں 2025 کے داخلوں میں بین الاقوامی طلبہ کی تعداد میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ توقع ہے کہ اس پورٹل کے ذریعے یہ تعداد آئندہ مزید نمایاں طور پر بڑھے گی۔تقریب میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، پرنسپل افسران اور متعلقہ شعبہ جات کے نمائندگان نے شرکت کی۔

مزید خبریں