علامہ اقبال او پن یونیورسٹی نے داخلوں، امتحانات، ورکشاپس اور دیگر تدریسی سرگرمیوں کی آن لائن معلومات کی سہولت فراہم کردی

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) علامہ اقبال او پن یونیورسٹی نے کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے حوالے سے طلبہ کو گھروں تک محدود رکھنے کے لئے داخلوں، امتحانات، ورکشاپس اور دیگر تدریسی سرگرمیوں کی آن لائن معلومات کی سہولت فراہم کردی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایات پر یونیورسٹی ہیلپ لائن کو متحرک کردیا گیا ہے اور ویب سائٹ پر بھی …

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) علامہ اقبال او پن یونیورسٹی نے کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے حوالے سے طلبہ کو گھروں تک محدود رکھنے کے لئے داخلوں، امتحانات، ورکشاپس اور دیگر تدریسی سرگرمیوں کی آن لائن معلومات کی سہولت فراہم کردی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایات پر یونیورسٹی ہیلپ لائن کو متحرک کردیا گیا ہے اور ویب سائٹ پر بھی تمام معلومات دستیاب کردی گئیں ہیں۔ طلبہ ہر قسم کی معلومات کے لئے یونیورسٹی کی ہیلپ لائن 051-111-112-468 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ کورونا وائرس سے بچائو اور اختیاطی تدابیر کے حوالے سے طلبہ کو 5 اپریل تک یونیورسٹی کے مین کیمپس یا علاقائی دفاتر آنے سے منع کیا گیا ہے۔ سمسٹر بہار 2020ء کے داخلے 15 اپریل تک جاری ہیں، طلبہ کو آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے، داخلے کے خواہشمند افراد پوسٹ آفسز کے ذریعہ بھی داخلہ فارمز ارسال کرسکتے ہیں۔آن لائن درخواست دینے یا فارم بذریعہ پوسٹ آفس ارسال کرنے کا طریقہ کار پراسپکٹس میں موجود ہے۔ تمام تعلیمی پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ راولپنڈی ریجن کے ڈائریکٹر سید ضیاء الحسنین نقوی کے مطابق راولپنڈی ریجن نے فیس بک پر واٹس ایپ لنک فراہم کردیا ہے جہاں پر طلبہ و طالبات کی اطلاع کے لئے تمام ضروری معلومات شئیر کی جاتی ہیں۔ طلبہ و طالبات ہر قسم کی معلومات کے لئے راولپنڈی ریجن کی ہیلپ لائن نمبرز 051-9334364 051-8480860اور 051-8480863 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز رانا طارق جاوید کے مطابقیونیورسٹی نے علمی و تحقیقی سرگرمیاں (امتحانات، ورکشاپس، کلاسز، سیمینارز اور کانفرنسز) 5 اپریل تک معطل کر رکھی ہیں، بہرحال معمول کے امور کی انجام دہی کے لئے یونیورسٹی کے مین کیمپس اور علاقائی دفاتر میں ضروری سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے۔