اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری اور خیالات بھی آفاقی تھے، ان کی شاعری پر ایک لفظ میں ایک سبق پنہاں ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر یوم اقبال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال پوری دنیا کے بارے میں سوچتے تھے اور عالم …
علامہ اقبال کی شاعری اور خیالات بھی آفاقی تھے، سینیٹر مشاہد اللہ خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری اور خیالات بھی آفاقی تھے، ان کی شاعری پر ایک لفظ میں ایک سبق پنہاں ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر یوم اقبال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال پوری دنیا کے بارے میں سوچتے تھے اور عالم اسلام کے بارے میں بھی سوچتے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ علامہ اقبال نے جو شاعری کی اس کا مقابلہ نہیں اور ان کی شاعری کے ہر ایک لفظ میں ایک سبق پنہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکیم الامت علامہ اقبال نے اپنی فکر انگیز شاعری کے ذریعے خودداری، اعلیٰ اقدار، انصاف پسندی، صاف گوئی اور جمہوریت کا درس دیا








