اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):متحدہ جمعیت اہلحدیث کے امیر علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مساجد کے حوالہ سے بہت غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اب کسی پارٹی کے عام سیاسی ورکر نہیں بلکہ پاکستان کے …
علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے بیان کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):متحدہ جمعیت اہلحدیث کے امیر علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مساجد کے حوالہ سے بہت غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اب کسی پارٹی کے عام سیاسی ورکر نہیں بلکہ پاکستان کے انتہائی اہم صوبہ کے وزیراعلیٰ ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی بیان پر 100بار سوچنا چاہیےتھا۔
علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اُس فوج کیخلاف بیان داغ رہےہیں جن کی ہر یونٹ میں مسجد موجود ہوتی ہے،پاک فوج کی ہر یونٹ میں پانچ وقت نماز ،جمعہ ،نماز عیدین اور رمضان میں تراویح کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے،پاک فوج کے جوانوں کو اپنی آنکھوں سے مساجد کی صفائی اور خدمت کرتے دیکھا ہے۔علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ پاک فوج خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مساجد کی حفاظت کر رہی ہے ۔








