علامہ محمد اقبال کی شاعری اور افکار نے دنیا بھر کی کئی اقوام کو متاثر کیا ہے، محمد مدثر ٹیپو

تہران۔9نومبر (اے پی پی):تہران میں پاکستانی سفارتخانے نے یونیورسٹی آف تہران کے شعبہ اردو اور حوزہ ہنری (تہران آرٹ کونسل) کے اشتراک سے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 148ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا۔ تہران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے کہا کہ ایران کی پانچ ہزار سال پرانی ثقافتی تاریخ ہے اور ایران نے اپنی ثقافت کو جس طرح برقرار رکھا ہے وہ …

تہران۔9نومبر (اے پی پی):تہران میں پاکستانی سفارتخانے نے یونیورسٹی آف تہران کے شعبہ اردو اور حوزہ ہنری (تہران آرٹ کونسل) کے اشتراک سے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 148ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا۔ تہران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے کہا کہ ایران کی پانچ ہزار سال پرانی ثقافتی تاریخ ہے اور ایران نے اپنی ثقافت کو جس طرح برقرار رکھا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا تعلق صرف پاکستان سے نہیں تھا بلکہ ان کی شاعری اور افکار نے دنیا بھر کی کئی اقوام کو متاثر کیا ہے۔ ایران میں انہیں بہت قدر و منزلت دی جاتی ہے اور اقبال کا تذکرہ کیے بغیر کوئی مکالمہ یا ثقافتی تقریب مکمل نہیں ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی قیادت، مرحوم صدر رئیسی، صدر پژشکیان اور اسپیکر محمد باقر نے اپنے پاکستان کے دوروں کے دوران علامہ اقبال کے ساتھ عقیدت کے اظہار میں مزار اقبال پر حاضری دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقبال کے فلسفہ خودی، شاہین اور امت مسلمہ کے احیاء کو زمانے کی قید نہیں۔ تہران میں پاکستانی سفارتخانے نے سال 2027 کو سالِ اقبال کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے اور ان کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے حوزہ ہنری کو بھی ان پروگراموں میں شرکت کی دعوت دی۔