عمران خان آنکھ کے علاج کی دوسری ڈوز کے لیے پمز آمد،ضروری علاج کے بعد واپس روانہ کردیا گیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):سنٹرل جیل اڈیالہ میں قید بانی پی ٹی آئی کو آنکھ کے علاج کی دوسری ڈوز کے لیے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز)لایا گیا جہاں انہیں اینٹی وی ای جی ایف کا انٹرا وٹریل انجیکشن لگایا گیا،بعد ازاں انہیں واپس روانہ کردیا گیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی پریس ریلیز کے مطابق پروسیجر سے قبل ماہر ڈاکٹروں کے بورڈ نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا۔ کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ نے …

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):سنٹرل جیل اڈیالہ میں قید بانی پی ٹی آئی کو آنکھ کے علاج کی دوسری ڈوز کے لیے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز)لایا گیا جہاں انہیں اینٹی وی ای جی ایف کا انٹرا وٹریل انجیکشن لگایا گیا،بعد ازاں انہیں واپس روانہ کردیا گیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی پریس ریلیز کے مطابق پروسیجر سے قبل ماہر ڈاکٹروں کے بورڈ نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا۔

کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ نے ایکو کارڈیوگرافی اور ای سی جی کی جن کے نتائج نارمل آئے جبکہ کنسلٹنٹ فزیشن نے بھی ان کا طبی معائنہ کیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا۔ ضروری رضامندی حاصل کرنے کے بعد آپریشن تھیٹر میں تمام احتیاطی اقدامات اور مانیٹرنگ کے ساتھ پمز اور الشفا آئی ہاسپٹل کے کنسلٹنٹس، آئی اسپیشلسٹ اور وٹریو ریٹینل سرجن نے خردبین کی مدد سے اینٹی وی ای جی ایف کا انٹرا وٹریل انجیکشن لگایا۔

یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر مکمل کیا گیا۔ہسپتال کے مطابق علاج سے پہلے، دوران اور بعد میں ان کی طبی حالت تسلی بخش رہی، کامیاب پروسیجر کے بعد انہیں احتیاطی ہدایات، فالو اپ مشورے اور متعلقہ کاغذات کے ساتھ واپس بھیج دیا گیا۔