عمران خان احتجاج کرتے رہیںگے، ہم کام کرتے رہیں گے ،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چےئرمین عمران خان احتجاج کرتے رہیںگے، ہم کام کرتے رہیں گے۔ پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کاش عمران خان اتنا زور خیبر پختونخوا کے عوام کی بہتری کیلئے لگاتے۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ بگڑے ذہن اور بد زبان …

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چےئرمین عمران خان احتجاج کرتے رہیںگے، ہم کام کرتے رہیں گے۔ پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کاش عمران خان اتنا زور خیبر پختونخوا کے عوام کی بہتری کیلئے لگاتے۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ بگڑے ذہن اور بد زبان لوگ اخلاقیات کا درس نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مثال ایسی ہے کہ رسی جل گئی لیکن بل نہیں گیا۔

Leave a Reply