عمران خان الزامات سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ عمران خان الزامات سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، جنہوں نے کے الیکٹرک کو فروخت کیا آج وہ کرپشن کے خاتمہ کی باتیں کر رہے ہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک ہم آپس میں …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ عمران خان الزامات سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، جنہوں نے کے الیکٹرک کو فروخت کیا آج وہ کرپشن کے خاتمہ کی باتیں کر رہے ہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک ہم آپس میں لڑتے رہیں گے تو اس کا فائدہ دشمن اٹھاتا رہے گا، پاکستان بھارت کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں مگر بھارت کی دھمکیاں اپنی جگہ، آج افغانستان جیسا ملک بھی ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے، ہمیں پہلے اپنے اندرونی معاملات کو بہتر بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو علم ہے کہ پاکستان نیوکلیئر ملک ہے اور ٹیکنالوجی میں بھارت سے آگے ہے لیکن اس کے باوجود دھمکیاں اس لئے دے رہا ہے کہ آپ کی سیاسی جماعتیں قومی ایشو پر اکٹھی نہیں ہیں۔

Leave a Reply