اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ عمران خان 2013ءکے انتخابات کے بعد سے ہی نواز شریف اور موجو د ہ اسمبلیوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور اس کی کھلی عکاسی تحریک انصاف نے گزشتہ دن قومی اسمبلی کے اجلاس میں لڑائی جھگڑے اور شور شرابہ کی صور ت میں کی۔ …
عمران خان انتخابات 2013ءکے بعد سے ہی نواز شریف اور موجو د ہ اسمبلی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں،وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ عمران خان 2013ءکے انتخابات کے بعد سے ہی نواز شریف اور موجو د ہ اسمبلیوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور اس کی کھلی عکاسی تحریک انصاف نے گزشتہ دن قومی اسمبلی کے اجلاس میں لڑائی جھگڑے اور شور شرابہ کی صور ت میں کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بننے کی خواہش نے عمران خان کو غیر جمہوری طرز عمل کی طرف تیزی سے مائل کیا اور اس خواہش نے عمران خان کو ذہنی طور پر مفلوج کرکے رکھ دیا ہے جس کے باعث انہوں نے کبھی تو دھرنوں اور لاک ڈاون جیسے ہتھکنڈوں کا سہارا لیا اور کبھی تھرڈ امپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ چور راستوں اور غیر جمہوری طریقوں سے اقتدار تک پہنچنے کےلئے جو حقائق عمران خان سے متعلق سامنے آ رہے ہیں وہ جمہوری اداروں اور جمہوریت کےلئے انتہائی خطرناک ہیں۔








