عمران خان راہداری منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ، ان کے وزیراعلیٰ سی پیک منصوبے پر وزیراعظم کے ہمراہ چین کے دورے پر ہیں،طلال چوہدری

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ورکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں جبکہ ان کی جماعت کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک سی پیک منصوبے پر وزیراعظم محمد نواز شریف کے ہمراہ چین کے دورے پر ہیں۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ورکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں جبکہ ان کی جماعت کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک سی پیک منصوبے پر وزیراعظم محمد نواز شریف کے ہمراہ چین کے دورے پر ہیں۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی وزیراعظم محمد نواز شریف کا ایجنڈا ہے جبکہ عمران خان الزامات کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں جب ہم نے حکومت سنبھالی ملک دیوالیہ پن کے دہانے پر تھا لیکن وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی ٹھوس اقدامات کیے اور ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر ڈال دیا۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کا اعتراف عالمی برادری بھی کر رہی ہے اور اس کا کریڈٹ بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کو دے رہی ہے جس کی موثر اور کارآمد پالیسیوں کی بدولت آج ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply