اسلام آباد ۔24 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کے لئے کام کرتی ہے اور عمران خان صرف الزامات لگاتے ہیں، عمران خان منفی سیاست کرنے کی بجائے خیبر پختونخوا میں عوام کی فلاح کے لئے کام کریں اور نوجوانوں کو خوشحال مستقبل دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاناما پیپرز کیس کی …
عمران خان صرف الزامات لگاتے ہیں، طلال چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔24 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کے لئے کام کرتی ہے اور عمران خان صرف الزامات لگاتے ہیں، عمران خان منفی سیاست کرنے کی بجائے خیبر پختونخوا میں عوام کی فلاح کے لئے کام کریں اور نوجوانوں کو خوشحال مستقبل دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وزیر اعظم محمد نواز شریف سے سبق سیکھنا چاہیئے جو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے دن رات مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر خود کو لیڈر سمجھتے ہیں تو انہیں لیڈر جیسا برتاﺅ بھی کرنا چاہیئے اور سب سے پہلے بات کرنے کی تمیز سیکھنی چاہیئے، انہیں بدکلامی کی بجائے شائستگی سے بات کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام میں عمران خان کی مقبولیت میں کمی کی ایک اہم وجہ ان کی بد زبانی ہے۔ انہیں منفی سیاست کی بجائے لوگوں کی فلاح کے لئے کام کرنا چاہیئے۔








