سیالکوٹ ۔ 09 فروری (اے پی پی) معاون خصوصی وزیر اعظم برائے امور نوجواناں عثمان ڈارنے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں غربت کے خاتمہ اور معیشت کی مضبوطی کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، احساس پروگرام ، کامیاب نوجوان پروگرام، نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم ، کفالت پروگرام اور انصاف صحت کارڈ جیسے پروگرامز اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ، ماضی کو کسی حکمران کو ان جیسے پروگرام …
عمران خان ملک میں غربت کے خاتمہ اور معیشت کی مضبوطی کیلئے دن رات کوشاں ہیں،عثمان ڈار
سیالکوٹ ۔ 09 فروری (اے پی پی) معاون خصوصی وزیر اعظم برائے امور نوجواناں عثمان ڈارنے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں غربت کے خاتمہ اور معیشت کی مضبوطی کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، احساس پروگرام ، کامیاب نوجوان پروگرام، نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم ، کفالت پروگرام اور انصاف صحت کارڈ جیسے پروگرامز اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ، ماضی کو کسی حکمران کو ان جیسے پروگرام کے اجراءکی توفیق نہیں ہوئی اور ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے جو اب اپوزیشن میں بیٹھے ہیں ان پروگراموں کا تمسخر اس لئے اڑاتے ہیں کیونکہ ان کو غریب کی مشکلات اور حالات کا احساس نہیں بلکہ ان لوگوں نے اقتدار کو کاروبار بنایا اور ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ، عمران خان احتساب سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور ملک کی دولت لوٹنے والوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل حمزہ غوث میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن چودھری محمد اخلاق ، ظفر احمد چیمہ، ملک زاہد،چودھری الیاس سمیت پارٹی کے مقامی عہدیداران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق کہا کہ شہر کی حالت یہ ہے کہ اس کی تمام داخلی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ کوئی ان کا گریبان پکڑنے والا نہیں کہ ان لوگوں نے اقتدار کے مز ے لوٹے لیکن عوام کے مسائل حل نہیں کئے۔انہوں نے کہاکہ یہ قصور صر ف ان حکمرانوں کا نہیں بلکہ عوام کا بھی ہے کیونکہ اگر عوام اپنے ووٹ کا درست استعمال نہیں کرے گی تو ان کو اصلی نمائندے نہیں ملے گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت کو ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ملا۔ میٹرو اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے اداروں کو گروی رکھ کر دیئے گئے جن کا سود آنے والی نسلیں اتاریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کا استعمال ذاتی مفادات کی بجائے اجتماعی مفادات میں کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کھاتے تھے مگر لگاتے بھی تھے وہ ذہنی پستی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے مشکل کی گھڑی گذار لی ہے اور اب عوام کے مسائل حل کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی لئے جرمنی تیار شدہ واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صحت اور تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے خصوصی پروگرامز کا آغاز کیا گیا ہے۔ بعد ازاں معاون خصوصی عثمان ڈار ، صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق نے صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ یونین کونسل تلواڑہ مغلاں کا دورہ کیا جہاں پر ورکرز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔









