عمران خان منفی سیاست کی بجائے خیبر پختونخوا پرتوجہ دیں،ڈاکٹر آصف کرمانی

عمران خان منفی سیاست کی بجائے خیبر پختونخوا پرتوجہ دیں،ڈاکٹر آصف کرمانی مسلم لیگ (ن) اپنے ترقیاتی پروگرام جاری رکھے گی، عمران خان احتجاج کی سیاست میں پھنسے رہیں گے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا بیان اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان منفی سیاست کی بجائے خیبر پختونخوا پرتوجہ دیں …

عمران خان منفی سیاست کی بجائے خیبر پختونخوا پرتوجہ دیں،ڈاکٹر آصف کرمانی
مسلم لیگ (ن) اپنے ترقیاتی پروگرام جاری رکھے گی، عمران خان احتجاج کی سیاست میں پھنسے رہیں گے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا بیان

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان منفی سیاست کی بجائے خیبر پختونخوا پرتوجہ دیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے ترقیاتی پروگرام جاری رکھے گی جبکہ عمران خان احتجاج کی سیاست میں پھنسے رہیں گے ۔ عمران خان جو شکست کھا چکے ہیں اپنا رویہ بدلنے کے لئے آمادہ نہیں ، جو لوگ منفی ذہنیت رکھتے ہیں اور عوامی اجتماعات میں غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں وہ قوم کو اخلاقی درس نہ دیں ۔

Leave a Reply