عمران خان میں اگر ہمت ہے تو وہ 10 ارب روپے کی پیشکش کرنے والے کا نام بتائیں، عدالتوں میں عمران خان کا ایک ایک جھوٹ ثابت کریں گے، دانیال عزیز

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان میں اگر ہمت ہے تو وہ 10 ارب روپے کی پیشکش کرنے والے کا نام بتائیں، عدالتوں میں عمران خان کا ایک ایک جھوٹ ثابت کریں گے۔ اس سے قبل بھی عمران خان 35 پنکچر والا جھوٹ بول چکے ہیں۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان میں اگر ہمت ہے تو وہ 10 ارب روپے کی پیشکش کرنے والے کا نام بتائیں، عدالتوں میں عمران خان کا ایک ایک جھوٹ ثابت کریں گے۔ اس سے قبل بھی عمران خان 35 پنکچر والا جھوٹ بول چکے ہیں۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ 10 ارب روپے کی پیشکش کرنے والے کا نام بتائیں۔ اس سے قبل الیکشن میں دھاندلی کے الزام کے لئے افضل خان کو بھی استعمال کیا گیا جو اب عدالتوں میں معافی مانگتے پھر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ عمران خان نے عام انتخابات میں 35 پنکچر والا جھوٹ بولا تھا اور اب وہ 10 ارب روپے والا جھوٹ بول رہے ہیں۔ ان میں ہمت ہے تو 10 ارب روپے کی پیشکش کرنے والے کا نام بتائیں۔ پہلے عمران خان کہہ رہے تھے کہ شہباز شریف کے دوست نے انہیں پیشکش کی اور اب کہہ رہے ہیں کہ وہ حمزہ شہباز کا دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جب سیاست میں آئے تو لوگ ان سے متعلق معلومات نہیں رکھتے تھے تاہم وقت کے ساتھ ساتھ عمران خان کا نام یو ٹرن خان بن گیا۔

Leave a Reply