لاہور۔28 جون(اے پی پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 131میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ولید اقبال میرے حلقے میں بطور کورنگ امیدوارانتخابی مہم چلائیں گے، 25 جولائی کوپاکستان کی تقدیر کافیصلہ ہوگا، لاہور پنجاب کا فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے لاہور میں اپنے انتخابی حلقے این اے 131میں انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف …
عمران خان نے این اے 131میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا ولیداقبال میرے حلقے میں کورنگ امیدوار ہوں گے عمران خان

مزید خبریں
لاہور۔28 جون(اے پی پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 131میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ولید اقبال میرے حلقے میں بطور کورنگ امیدوارانتخابی مہم چلائیں گے، 25 جولائی کوپاکستان کی تقدیر کافیصلہ ہوگا، لاہور پنجاب کا فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے لاہور میں اپنے انتخابی حلقے این اے 131میں انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو دیکھ کربڑے بڑے نام شامل ہورہے ہیں۔مینارپاکستان پر29 اپریل کا جلسہ دیکھ کرلوگ تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔ الیکشن میں مفادات کی سیاست کرنےوالوں کو شکست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ این اے 131میں زبردست مقابلہ ہوگا۔ اسی حلقے سے لاہور کی انتخابی مہم اٹھانی ہے۔لاہور پنجاب کا اور پنجاب پاکستان کا فیصلہ کرے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ عوام کے سامنے دو چیزیں رکھنا چاہتا ہوں۔








