عمران خان نے خودارب پتیوںکوسینٹ ٹکٹ دیکرہارس ٹریڈنگ کاراستہ ہموارکیا،امیرمقام

پشاور۔20اپریل (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان نے خودارب پتیوںکوسینٹ ٹکٹ دیکرہارس ٹریڈنگ کاراستہ ہموارکیا،وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے فاترالعقل چیئرمین کولکیرکافقیربنادیاہے۔انہوںنے کہاکہ ایسے فردکاوزارت عظمیٰ کاخواب دیکھناقیامت کی نشانی سے کم نہیں،ممبرصوبائی اسمبلی بابرسلیم سینٹ انتخابات سے قبل پاکستان مسلم لیگ(ن)کارکن تھا اوراب بھی ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے خودارب پتیوںکوسینٹ ٹکٹ دیکرہارس ٹریڈنگ کاراستہ ہموارکیاہے،سینٹ انتخابات میںگندگی کاموجدہی عمران خان ہے،اقتدارکی خاطرنام …

پشاور۔20اپریل (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان نے خودارب پتیوںکوسینٹ ٹکٹ دیکرہارس ٹریڈنگ کاراستہ ہموارکیا،وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے فاترالعقل چیئرمین کولکیرکافقیربنادیاہے۔انہوںنے کہاکہ ایسے فردکاوزارت عظمیٰ کاخواب دیکھناقیامت کی نشانی سے کم نہیں،ممبرصوبائی اسمبلی بابرسلیم سینٹ انتخابات سے قبل پاکستان مسلم لیگ(ن)کارکن تھا اوراب بھی ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے خودارب پتیوںکوسینٹ ٹکٹ دیکرہارس ٹریڈنگ کاراستہ ہموارکیاہے،سینٹ انتخابات میںگندگی کاموجدہی عمران خان ہے،اقتدارکی خاطرنام نہاداحتساب کرنیوالے عمران خان نے آف شورکمپنی کے مالکان کوساتھ ملایاہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاورپریس کلب میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپارلیمانی لیڈر اورنگزیب نلوٹھا اورممبرصوبائی اسمبلی بابرسلیم بھی موجودتھے۔