عمران خان کو پانامہ کیس میں ثبوت اور وکیل کی طرح جنرل الیکشن میں ووٹ اورپولنگ ایجنٹ بھی نہیں ملینگے،امیرمقام

پشاور۔12جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پانامہ کیس میں عمران خان کونہ شواہدمل رہے ہیںاورنہ ہی وکیل،اسی طرح خان صاحب کو2018ءانتخابات میں نہ پولنگ ایجنٹ ملے گااورنہ ہی ووٹ،خیبرپختونخوامیںآئے روزعوام کاقرینہ بہ قرینہ شامل ہونا مسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسیوں اور وزیراعظم محمدنوازشریف کابہترین سیاسی بصیرت کی مرہون منت ہے جس سے خان صاحب خوفزدہ ہیں،مسلم لیگ (ن) میںشمولیت اختیارکرنے کایہ سلسلہ جاری رہیگا اورانشاءاللہ …

پشاور۔12جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پانامہ کیس میں عمران خان کونہ شواہدمل رہے ہیںاورنہ ہی وکیل،اسی طرح خان صاحب کو2018ءانتخابات میں نہ پولنگ ایجنٹ ملے گااورنہ ہی ووٹ،خیبرپختونخوامیںآئے روزعوام کاقرینہ بہ قرینہ شامل ہونا مسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسیوں اور وزیراعظم محمدنوازشریف کابہترین سیاسی بصیرت کی مرہون منت ہے جس سے خان صاحب خوفزدہ ہیں،مسلم لیگ (ن) میںشمولیت اختیارکرنے کایہ سلسلہ جاری رہیگا اورانشاءاللہ 2018انتخابات کے بعدخیبرپختونخوا سمیت پورے میںملک میںمسلم لیگ(ن)کی حکومت ہوگی۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ڈاگ اسماعیل خیل، نوشہرہ میںسابق ضلع ناظم نوشہرہ اورممتازسیاسی رہنماداﺅدخٹک کیمسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پرایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمرکزی سینئرنائب صدر مسلم لیگ (ن) سرانجام خان سمیت دیگرصوبائی قائدین بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply