عمران خان کی جانب سے غلط بیانی کا سلسلہ بے دریغ جاری ہے،وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

عمران خان کی جانب سے غلط بیانی کا سلسلہ بے دریغ جاری ہے، تحریک انصاف کا یہ پرانا وطیرہ ہے کہ یہ عدالت کے ہر فیصلہ سے اپنی من پسند باتیں اخذکرنے کی کوشش کرتے ہیں،وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے …

عمران خان کی جانب سے غلط بیانی کا سلسلہ بے دریغ جاری ہے، تحریک انصاف کا یہ پرانا وطیرہ ہے کہ یہ عدالت کے ہر فیصلہ سے اپنی من پسند باتیں اخذکرنے کی کوشش کرتے ہیں،وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے غلط بیانی کا سلسلہ بے دریغ جاری ہے اور یکے بعد دیگرے انہوںنے الزام تراشی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، عمران خان پاناما لیکس کے فیصلے میں دو ججز صاحبان کے اختلافی نوٹ کو ایسے پیش کر رہے ہیں جیسے کہ عدالت کا اکثریتی فیصلہ یہی ہے ،تحریک انصاف کا یہ پرانا وطیرہ ہے کہ یہ عدالت کے ہر فیصلہ سے اپنی من پسند باتیں اخذکرنے کی کوشش کرتے ہیں اور جوباتیں ان کی طبعیت پر ناگوار گزریں اُن کو یا تو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہیں یا پھر سرے سے ان کا ذکر ہی نہیںکرتے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم محمدنواز شریف کے خلاف ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے عدالت عظمیٰ نے جے آئی ٹی کے ذریعے مزید تحقیقات کرانے کا حکم دیا ہے اور دُنیا کے کسی قانون میں کسی کو جرُم ثا بت ہونے تک مجرم قرار نہیں دیا جاسکتا۔

Leave a Reply