اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تین سال گذرنے کے باوجود ایک اہم کیس میں عمران خان کو نوٹس تک نہیں بھیجا گیا، عمران خان کسی عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، بار بار درخواست کے باوجود عمران خان کے خلاف جے آئی ٹی نہیں بنائی جا رہی۔ الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرانے کے لئے …
عمران خان کے خلاف درجنوں مقدمات ،ان کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے،دانیال عزیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تین سال گذرنے کے باوجود ایک اہم کیس میں عمران خان کو نوٹس تک نہیں بھیجا گیا، عمران خان کسی عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، بار بار درخواست کے باوجود عمران خان کے خلاف جے آئی ٹی نہیں بنائی جا رہی۔ الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرانے کے لئے عمران خان نے خود 29 مئی کی تاریخ مانگی تھی تاہم آج وہ ایک کاغذ تھما کر چلے گئے۔ وہ پیر کو یہاں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔








