عمران کا ایجنڈا ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانا ہے، قوم کو وزیراعظم محمد نوازشریف پر مکمل اعتماد ہے، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ عمران کا ایجنڈا ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانا ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف پر قوم کو مکمل اعتماد ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں 2018ءمیں بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا۔ نوازشریف کے وژن کے مطابق …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ عمران کا ایجنڈا ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانا ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف پر قوم کو مکمل اعتماد ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں 2018ءمیں بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا۔ نوازشریف کے وژن کے مطابق ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ملک بھر میں شاہرات اور موٹروے کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی، عمران خان ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننا چاہتے ہیں۔ عوام ان کے ایجنڈے کو کبھی پورا نہیں ہونے دے گی۔ قوم وزیراعظم پر مکمل اعتماد کرتی ہے۔ آئندہ الیکشن میں ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) کو کامیابی ملے گی، ہماری حکومت نے بے مثال کام کئے ہیں۔

Leave a Reply