عمرہ زائرین پر پابندی صرف پاکستانی زائرین پر نہیں لگائی گئی، دیگر 22 ممالک بھی اس میں شامل ہیں، سعودی سفیر

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین پر پابندی پاکستانی زائرین پر نہیں لگائی گئی دیگر 22 ممالک بھی اس میں شامل ہیں، جن عمرہ زائرین کے ویزے زائد المیعاد ہونے والے ہیں ان کے ویزوں میں توسیع کر دی جائے گی۔ جمعہ کو وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور سیکرٹری …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین پر پابندی پاکستانی زائرین پر نہیں لگائی گئی دیگر 22 ممالک بھی اس میں شامل ہیں، جن عمرہ زائرین کے ویزے زائد المیعاد ہونے والے ہیں ان کے ویزوں میں توسیع کر دی جائے گی۔ جمعہ کو وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق احمد بورانہ نے سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی جس میں عمرہ زائرین پر پابندی اور حج کے حوالے سے دیگر معاملات زیر بحث آئے۔ اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ عمرہ زائرین پر پابندی عارضی ہے، جن عمرہ زائرین کے ویزے زائد المیعاد ہونے والے ہیں ان کی توسیع کر دی جائے گی۔ یہ پابندی صرف پاکستانی زائرین پر نہیں بلکہ اس میں دیگر 22 ممالک بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ زائرین کی حفاظت کا میکنزم تیار کر کے پابندی اٹھا لی جائے گی۔ اس حوالے سے آئندہ ہفتہ پھر ملاقات کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج کے حوالے سے تمام انتظامات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔

مزید خبریں